Results 1 to 2 of 2

Thread: ہر دھڑکن ہیجانی تھی ہر خاموشی طوفانی تھی

Hybrid View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    New5555 ہر دھڑکن ہیجانی تھی ہر خاموشی طوفانی تھی

    ہر دھڑکن ہیجانی تھی ہر خاموشی طوفانی تھی
    پھر بھی Ù…Ø+بت صرف مسلسل ملنے Ú©ÛŒ آسانی تھی

    جس دن اُس سے بات ہوئی تھی اس دن بھی بے کیف تھا میں
    جس دن اُس کا خط آیا ہے اُس دن بھی ویرانی تھی

    جب اُس نے مجھ سے کہا تھا عشق رفاقت ہی تو نہیں
    تب میں نے ہر شخص کی صورت مشکل سے پہچانی تھی

    جس دن وہ ملنے آئی ہے اس دن کی رُوداد یہ ہے
    اس کا بلاؤز نارنجی تھا اس کی ساری دھانی تھی

    اُلجھن سی ہونے لگتی تھی مجھ کو اکثر اور وہ یوں
    میرا مزاجِ عشق تھا شہری اس کی وفا دہقانی تھی

    اب تو اس کے بارے میں تم جو چاہو وہ کہہ ڈالو
    وہ انگڑائی میرے کمرے تک تو بڑی روØ+انی تھی

    نام پہ ہم قربان تھے اس کے لیکن پھر یہ طور ہوا
    اس کو دیکھ کے رُک جانا بھی سب سے بڑی قربانی تھی

    مجھ سے بچھڑ کر بھی وہ لڑکی کتنی خوش خوش رہتی ہے
    اس لڑکی نے مجھ سے بچھڑ کر مر جانے کی ٹھانی تھی

    عشق Ú©ÛŒ Ø+الت Ú©Ú†Ú¾ بھی نہیں تھی بات بڑھانے کا فن تھا
    لمØ+Û’ لافانی ٹھیرے تھے قطروں Ú©ÛŒ طغیانی تھی

    جس Ú©Ùˆ خود میں Ù†Û’ بھی اپنی روØ+ کا عرفان سمجھا تھا
    وہ تو شاید میرے پیاسے ہونٹوں کی شیطانی تھی

    تھا دربارِ کلاں بھی اس کا نوبت خانہ اس کا تھا
    تھی میرے دل کی جو رانی امروہے کی رانی تھی


    2gvsho3 - ہر دھڑکن ہیجانی تھی ہر خاموشی طوفانی تھی

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: ہر دھڑکن ہیجانی تھی ہر خاموشی طوفانی تھی

    2gvsho3 - ہر دھڑکن ہیجانی تھی ہر خاموشی طوفانی تھی

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •